لاہور ہائیکورٹ کا تین روز کے اندر ریلوے کے لیگل ایڈوائزرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم ۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ ریلوے نے پچاس سے زائد لیگل ایڈوائزرزکو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جبکہ اس حوالے سے دیئے گئے چیک بھی باؤنس ہوچکے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ریلوے فنانس نے عدالت سے تنخواہوں کی ادائیگی کےلیےمہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوئی توایسا حکم سنایا جائے گا کہ ریلوے افسر ساری عمر یاد رکھیں گے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔