سلمان تاثیر قتل کیس کے مجرم ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل کرنے والے وکلاء کے پینل میں ریٹائرڈ جج بھی شامل ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ کی پیروی کے لئے جسٹس ریٹائرڈ میاں نذیراختراورجسٹس ریٹائرڈ نذیراحمد غازی کے وکالت ناموں پر ممتاز قادری کے دستخط بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔ وکلا صفائی کے پینل میں لاہورہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف، ملک رفیق، راجہ محمد طارق دھمیال اور راجہ شجاع الرحمان سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔