وزیراعظم راجہ پرویزاشرف دہشتگردوں کی بربریت کا شکارملالہ یوسف زئی کی آج عیادت کرینگے۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج شام ملالہ یوسف زئی کی عیادت کرنے سی ایم ایچ راولپنڈی جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی قیادت کومنڈیرپربیٹھ کرتماشانہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اختلافات بالائے طاق رکھ کرملالہ یوسف زئی کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنا چاہیے۔ انہوں نے ملالہ یوسف زئی پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا یہ ایک فرد نہیں پورے معاشرے پرحملہ ہے اورایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔