ملالہ جیسی بہادر بچی آج تک نہیں دیکھی، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے ہتھیار پھینکنے والے نہیں۔ بشیر احمد بلور
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیراحمد بلور نے کہا کہ ملالہ پوری قوم کی بیٹی ہے۔ جب اسے زخمی حالت میں پشاور منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر نے کہا آنکھیں کھولو جس پر اس نے آنکھیں کھول دیں۔ سینئیر صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے آج تک ملالہ جیسی بہادر بچی نہیں دیکھی۔ اپنی قوم اور ملک کا مستقبل بچانا چاہتے ہیں اس لیے دہشتگردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔ مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں لیکن کسی کے سامنے ہتھیار نہیں پھینک سکتے۔ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں پیچھے نہیں ہٹاسکتے۔ایک سوال کے جواب میں بشیراحمد بلور کا کہنا تھاکہ غلام احمد بلور کی برطانیہ میں کونسی جائیدادیں ہیں کہ ان کا وہاں جانا ضروری ہے، برطانیہ جتنی مرضی پابندیاں لگائے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔