ملالہ میری بیٹی ہے اس کا علاج میری ذمہ داری ہے، صدر آصف زرداری نے ملالہ یوسف زئی کے والد سے ٹیلی فون پر بیٹی کی خیریت دریافت کی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے دہشتگردوں کی بربریت کا شکار ملالہ یوسف زئی کے والد کو ٹیلی فون کیا اوربچی کی خیریت معلوم کی۔ صدر آصف زرداری نے ملالہ کے والد کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ ان کی بیٹی ہے اور اس کے علاج کی ذمہ داری بھی انہی کی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ملالہ کے علاج میں کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور علاج کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کرینگے۔ اس موقع پرصدرنے ملالہ پرحملے کی پرزور مذمت بھی کی۔