عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر کم ہو کر سترہ سو اڑسٹھ ڈالر ہوگئی،انڑنیشنل گولڈمارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا سو روپے مہنگا ہوگیا۔ ملک بھر میں آج اس اضافے کے بعد چوبیس کیرٹ ایک تولہ سونا تریسٹھ ہزار ایک سو روپے اور دس گرام سونا چون ہزار پچاسی روپے میں فروخت ہوا۔آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی قیمت انڈر کاسٹ رکھی گئی تھی، اسی وجہ سےآج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب آج ایک تولہ چاندی پندرہ روپے کم ہو کر گیارہ سو پینتالیس روپے میں فروخت ہوئی۔