اندرون شہرلاہور: دیسی گھی ،مربہ جات اور خالص مصالحوں سے عزاداروں کیلئے خصوصی طور پر لنگرکا اہتمام ۔
لاہور میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس ہر سال نثار حویلی سے بر آمد ہوتا ہے ۔ مرکزی جلوس کے برآمد ہونے سے پہلے یہاں مرکزی مجلس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی عزاداروں کے لیے مختلف اقسام کے لنگر کا خاص اہتمام ہے عزاداروں کے لیے لنگر خصوصی طور پر دیسی گھی سے تیار کیا گیا۔جبکہ بریانی،حلیم،حلوہ اور دیگرپکوان بھی لنگر میں شامل ہیں منتظمین کا کہنا ہے کہ عزاداروں کیلئے لنگر کا انتظام کرنا خدمت اور کار ثواب بھی ہے۔