آج کےدن ہمیں مسلکی، لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلاناہوگا۔ نواز شریف
یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوم عاشورہمیں واقعہ کربلاکی یاددلاتاہے، امام حسینؓ نےظلم وجبرکی اطلاعت کرنےکی بجائے شہادت کاراستہ اختیارکیا اور تاریخ عالم میں ایسی قربانی کی مثال موجودنہیں، انہوں نے کہا کہ حریت ایک بنیادی حق ہےجودین اسلام کی تعلیمات کےعین مطابق ہے، آج کےدن ہمیں مسلکی،لسانی اور صوبائی اختلافات کو بھلاناہوگا، وزیراعظم نے مزید کہا کہ حق کی حفاظت کرنا اپنی جان کی حفاظت کرنےسےزیادہ ضروری ہے،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاداوریگانت کی ضرورت ہے