فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائرز میں لیتھونیا اورسلوویکیا نے اپنے میچز جیت لیے, انگلیڈ اور سلووینیا کا میچ صفر صفر سے برابر رہا۔
ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ ایف میں تین میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں لیتھونیا اور مالٹا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، لیتھونیا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ سلووینا سے تھا، جس میں دونوں ٹیموں کی جانب سے دفاعی حکمت عملی اپنائی، انگلش ٹیم اور سلووینا کے درمیان میں صفر صفر سے برابر ہرا گروپ ایف کے تیسرے میچ میں سلوویکیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، سلوویکین ٹیم نے سکاٹش ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی