یوم عاشور کے موقع پر دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام، پشاور میں سات مارٹر گولے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیے
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے اچینی میں کھیتوں سے سات مارٹر گولے برآمد ہوئے، پولیس نے فوری طور پر علاقہ خالی کرا لیا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا دئیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے کھیتوں میں چھپائے گئے تھے، کسانوں نے کام کرتے ہوئے گولے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے واقعے کی تحقیقا ت کا آغاز کر دیا ہے، اس سے پہلے بھی پشاور کے مختلف علاقوں میں ایسے مارٹر گولے برآمد کئے جاچکے ہیں۔