وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مشاہد حسین نے جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بریفنگ دی
وزیراعظم نواز شریف کے نمائندہ خصوصی مشاہد حسین سید اور سینیٹر ڈاکٹر شذرا منصب علی نے نیویارک میں صدر جنرل اسمبلی پیٹر تھامنس سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، پاکستانی وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن و امان ممکن ہیں، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق قراردادوں کے ذریعے معاملے کا حل کرائے، پاکستانی وفد نے چین، قطر، سعودی عرب کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں، اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی وفد نے ترکی کے مستقل مندوب سے بھی ملاقات کی۔