کراچی میں سید مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز کا یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ
کراچی میں یوم عاشور کے سلسلے میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس میں پہنچے،اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، مراد علی شاہ نے جلوس کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخشگوار واقعہ کے پیش نظر سیکیورٹٰی انتظامات سخت رکھے گئے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مرکزی جلوس کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔