کراچی میں رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائی , ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ملزمان گرفتار
کراچی میں رینجرز نے بن قاسم ،کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔ ترجمان سندھ رینجرر کے مطابق کارروائی کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں دو ٹارگٹ کلر بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق سیاسی جماعت اوردو کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔