لاہور میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے علاوہ درجنوں مقامات سے جلوس اور تعزیے برآمد عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور غم حسین منایا
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن، امامیہ کالونی، صدر بازار اور لال پل کے علاوہ شہر کے درجنوں مقامات سے یوم عاشور کے جلوس برآمد ہوئے، یوم عاشور کے جلوسوں میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، جلوس میں شبیہ ذوالجناح کے ہمراہ چلتے ہوئے عزاداروں نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کی۔ چھوٹے بڑے جلوسوں کے راستوں میں جگہ جگہ پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں، جبکہ لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا. زخمی عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے میڈیکل کیمپس بھی قائم تھے جبکہ جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے،نواسہ رسولﷺ کے غم میں عزاداروں نے مرثیے پڑھے اور مجالس میں واقعہ کربلا کو یاد کیا۔