افغانستان, صوبہ بلخ میں عاشورہ کے جلوس کے قریب بم دھماکا ، چودہ عزادار جاں بحق اور اٹھائیس زخمی
افغانستان کو یوم عاشور کے موقع پر کربلا بنادیا گیا، کابل کے بعد دہشتگردوں نے صوبہ بلخ کو بھی نشانہ بناڈالا، جہاں ضلع بلخ میں ایک مسجد کے گیٹ پر جاری عاشورہ کے جلوس کے قریب بم دھماکا کردیا گیا، ضلعی گورنر نے حملے میں چودہ افراد کے جاں بحق جبکہ اٹھائیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ، اس سے قبل گذشتہ رات دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے ایک مزار پر جاری مجلس کے دوران دھاوا بول دیا تھا، دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں اٹھارہ عزادار جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، کابل حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔