ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں لیں گے , کھلاڑیوں کوثابت کرنا ہوگا پاکستان ٹیسٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے : قومی ٹیسٹ ٹیم کپتان مصباح الحق
دبئی میں پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔جس میں قومی کپتان مصباح الحق اور ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹرافی تھام کر فوٹو سیشن کرایا۔بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں۔دبئی ہی نہیں بلکہ پوری سیریز میں مخالف ٹیم کو زیر کرنے کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہا کھلاڑیوں کوثابت کرنا ہوگا پاکستان ٹیسٹ میں دنیا کی ٹاپ ٹیم ہے۔گلابی گیند اور ڈے نائٹ کو بھول کر صرف کارکردگی پر توجہ دینگے ۔ٹیم کی رینکنگ کچھ بھی ہو کارکردگی اہمیت رکھتی ہے۔مصباح الحق نے کہا یونس خان کی غیرموجودگی میں بابراعظم اچھا انتخاب ہے وہ بھرپورفارم میں ہیں بابرکے ڈیبیو کا اس سے بہتروقت نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا پاکستان کے چار سو ویں ٹیسٹ کی کپتانی کرنا اعزاز ہے۔