دبئی ٹیسٹ میں مصباح الیون ایک اور تاریخ رقم کرنے کو ہے , پاکستان چار سو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا اعزاز انگلینڈ اور سب سے زیادہ میچ جیتنے کا اعزاز آسٹریلیا کو حاصل ہے ۔انگلینڈ نے نو سو چھہتر میچز میں سے تین سو پچاس میں کامیابی سمیٹی اور دو سو چوراسی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔آسٹریلیا سات سو اکانوے میں سے تین سو بہتر میں کامیاب جبکہ دو سو گیارہ میں ناکام رہا ۔ویسٹ انڈیز نے پانچ سو سترہ میچ میں ایک سو چونسٹھ جیتے جبکہ ایک سو نواسی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بھارت نے اب تک پانچ سو دو ٹیسٹ میں ایک سو بتیس جیتے جبکہ ایک سو ستاون ہارے ۔ نیوزی لینڈ نے چار سو پندرہ میچ کھیل کر پچاسی جیتے اور ایک سو انہتر ہارے ۔ جنوبی افریقا چار سو دو میچ کھیل کر ایک سو چھیالیس میں کامیاب جبکہ ایک سو چونتیس میں ناکام رہا ۔پاکستان اب تک تین سو ننانوے میچز میں ایک سو اٹھائیس میں فاتح اور ایک سو تیرہ میں ناکام رہا ۔سری لنکا نے دو سو اکاون ،زمبابوے نے ننانوے جبکہ بنگلہ دیش نے ترانوے ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ۔