پاکستان نے بھارت کی سارک پر اجارہ داری کا توڑ نکالنا شروع کردیا، خطے میں نیا معاشی بلاک بنانے کا فیصلہ
بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی سےعلاقائی تعاون کی تنظیم سارک کو یرغمال بنانے کی بھرپور کوشش کی۔ بھوٹان، بنگلادیش جیسے چھوٹے چھوٹے ممالک کو ساتھ ملا کر پاکستان کو تنہا کرنے کا شوشہ چھوڑنے والے بھارت کی نیندیں حرام ہونے والی ہیں، کیونکہ پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سارک کوچیلنج کرنے کیلئے ایک نئے معاشی حب کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ پاکستان ان دنوں ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآرپوریشن کے مدمقابل ساؤتھ ایشین اکنامکس الائنس کیلئے سرگرم ہے، اس اتحاد کیلئے پاکستان چین اور ایران کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے ممالک کو بھی شامل کررہاہے، ماہرین کے مطابق اس نئے اتحاد کیلئے چین پاکستان اکنامک کاریڈور ایک مرکزی کردار ادا کرے گا، ایران پہلے ہی سی پیک میں شمولیت کیلئے دلچسپی کا اظہار کرچکا ہے۔ سارک کانفرنس کے بائیکاٹ اوردوسرے ممالک کو بھی مجبور کرنے کرنے والی مودی سرکار پاکستان کے اس اقدام سے ان دنوں خوف میں مبتلا ہے، پاکستان اگر اس بڑے اتحاد کو بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پاکستان کو تنہا کرنے والا ملک بھارت خود علاقے میں تنہائی کا شکار ہوجائے گا اور اس کے پاس صرف بنگلا دیش اور بھوٹان جیسے چھوٹی معیشیت کے حامل ملک ہی رہ جائیں گے۔