قومی دن پر قوم سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ کاتالونیا نے آزادی کا اعلان کیا تو فوری طور پر آرٹیکل 155 نافذ ہو گا

12 اکتوبر 2017 (09:54)

کاتالونیا کی خود مختاری خطرے میں پڑ گئی، کاتالونیا کو آزادی سے روکنے کے لیے سپین نے بڑا فیصلہ کر لیا، کابینہ نے وزیرِ اعظم کو آرٹیکل 155 کے نفاذ کی اجازت دے دی، آرٹیکل 155 کے تحت سپین کاتالونیا کی خود مختاری ختم کر سکتا ہے،، قومی دن پر قوم سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ کاتالونیا نے آزادی کا اعلان کیا تو فوری طور پر آرٹیکل 155 نافذ ہو گا،، ہسپانوی وزیرِ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ہر اختیار استعمال کرتے ہوئے کاتالونیا کی آزادی کو روکنے کی کوشش کریں گے،خیال رہے کہ کاتالونیا کے صدر نے آزادی کی قرارداد پردستخط کرتے ہوئے اعلان ملتوی کر دیا گیا،،یاد رہے کہ یکم اکتوبر کے مبینہ آزادی ریفرنڈم میں 90 فیصد سے زائد ووٹرز نے کاتالونیا کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا،