پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ سنسنی خیزمقابلے کے بعد ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگیا
دبئی ٹیسٹ کے پانچویں روزکینگروزنے اننگزکا آغازتین وکٹوں کے نقصان پرایک سوچھتیس رنزسے کیا تاہم تراسی رنزکے اضافے کے بعد ٹراوس ہیڈ بہتررنزبنا کرآؤٹ ہوئے،، عثمان خواجہ نے پاکستانی باؤلرزکے آگے مزاحمت جاری رکھی اورسنچری سکورکرتے ہوئے ایک سواکتالیس رنزبنائے تاہم وہ یاسرشاہ کی گیند پرایل بی ڈبلیوہوگئے،،یاسرشاہ نے مچل سٹارک اورپیٹرسڈل کوبھی جلد پویلین کی راہ دکھائی،،آسٹریلیا کے ٹم پین اورنیتھن لیون نے نویں وکٹ پردفاعی اندازاپنایا اورمزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا،،سرفرازالیون کے چارسوباسٹھ رنزہدف کے تعاقب میں کینگروزنے آخری روزکا کھیل ختم ہونے تک آٹھ وکٹوں کے نقصان پرتین سوباسٹھ رنزبنائے،، پاکستان آسٹریلوی بلے بازوں پردباؤبرقرار رکھنے کے باوجود مزید دووکٹیں حاصل نہ کرسکا اورمیچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگیا،،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگزمیں یاسرشاہ چار،،محمد عباس نے تین اورمحمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی