سعودی عرب میں سعودی کرکٹ سنٹرکی جانب سے3 روزہ ایمپائرنگ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا
ریاض میں سعودی کرکٹ سنٹرکی جانب سے ایمپائرنگ کورس کا انعقاد کیا گیا،تین روزہ کیمپ میں پاکستان،بھارت اوربنگلادیش کے تیس نوجوانوں نے شرکت کی اورآئی سی سی کے مقررکردہ اصولوں کے مطابق ایمپائرنگ کے اصولوں کوسیکھا،سعودی کرکٹ سنٹرکے مایہ نازانسٹرکٹرزخلیل قاضی اور ضیاالدین نے نوجوان ایمپائرزکوتکنیکی اصولوں کے ساتھ ساتھ غیرجانبداری اورذمے دارانہ اصولوں سے بھی آگاہ کیا،میڈیا سے میں خلیل قاضی کا کہنا تھا کہ ریاض میں ایمپائرنگ کورس بہترین رہا،عالمی سطح پرایمپائرکوبہت عزت سے نوازا جاتا ہے،ریاض کرکٹ لیگ کے صدرحنیف بابرنے کہا کہ وہ سعودی کرکٹ سنٹراورسعودی پرنس جواد الخلیفہ کے شکرگزارہیں جھنوں نے کرکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ ایمپائرنگ کوسیکھینے کے لئے تعاون کیا،کیمپ میں آئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ قوانین کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کوملا