روس میں خلائی راکٹ کی ہنگامی لینڈنگ،خلاباز معجزانہ طورپرمحفوظ رہے
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق خلائی راکٹ نے وسط ایشیائی ملک قازقستان میں واقع روسی خلائی اسٹیشن ’بیکانور‘سے اڑان بھری تھی جس میں ایک امریکی اورایک روسی خلاباز سوارتھے۔ سویوزراکٹ میں اس وقت خرابی پیدا ہوئی جب وہ زمینی فضا اورخلا کے کنارے پرتھا یہ خرابی راکٹ بوسٹرمیں پیدا ہوئی تھی۔خلانوردوں کوزمین سے پچاس کلومیٹردوری تک پہنچنے کے باوجود زمین پردوبارہ لوٹنا پڑا۔ناسا کا کہنا تھا کہ دونوں خلا بازراکٹ کی ہنگامی لینڈنگ میں محفوظ رہے،روس نے واقعے کی مکمل تفتیش کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اپنی اگلی پروازیں وقتی طورپرروکنے کا اعلان کیا ہے