سمندری طوفان مائیکل نے امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی
سمندری طوفان مائیکل نے امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے،خطرناک طوفان کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے،تیزہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے، سڑکیں زیر آب آگئیں،250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں اور سینکڑوں گھر زمین بوس ہوگئے، ریاست میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور نو لاکھ گھر اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہوگئے۔