امریکہ، برطانیہ اور ترکی نے صحافی جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے پر سعودی عرب پر دباؤ بڑھا دیا
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ قانون سازوں نے خبردار کیا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات مخدوش ہو سکتے ہیں،تاہم صدر ٹرمپ نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے دفاعی تعلقات خطرے میں نہیں ڈال سکتے کیونکہ اس سے امریکیوں کی نوکریاں ختم ہو سکتی ہیں،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے تفتیش کار وہاں موجود ہیں جو ترک حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ترک صدر نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاشقجی کی روانگی کی ویڈیو پیش کریں،، رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ قونصل خانے میں، سفارت خانے میں کیمرا سسٹم نصب نہ ہو؟،سعودی عرب کے پاس جدید ترین سسٹم ہیں،تاہم سعودی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ اس دن کیمرے کام نہیں کر رہے تھے