امریکہ نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ چینی قرضے کو قرار دے دیا
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدار نوارٹ کا کہنا تھا کہ چینی قرضوں کے بوجھ کے سبب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،قرضوں کی وجہ سے پاکستان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے،پاکستان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، ہیدر نوارٹ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے حکومتوں کا خیال ہو کہ بیل آؤٹ کے لیے یہ قرض اتنا بوجھل نہیں ہو گا مگر اب سخت تر ہوتا جارہا ہے،ہیدر نوارٹ نے کہا کہ معاملے کا پاکستان کے موقف سمیت تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، یہ بات واضح نہیں کہ اگر آئی ایف قرض دے گا تو کن شرائط پر دے گا اور آیا انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گایا نہیں۔