ملک بھرمیں موسم نےرت بدل لی
ملک بھرمیں موسم نےرت بدل لی،پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا، میدانی علاقوں میں بھی خنک راتیں سرد موسم کی نوید دینےلگی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، استور30، راولہ کوٹ میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔