غربت کے خلاف عالمی جنگ میں کوئی پیش رفت نہیں۔ ویلٹ ہنگر ہیلفے
دنیا بھر میں جاری مسلح تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر غربت اور بھوک کے خلاف جاری کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔ جرمن تنظیم ویلٹ ہنگر ہیلفے کے مطابق اگر بین الاقوامی برادری نے اپنی کوششوں میں اضافہ نہ کیا تو 2030ءتک دنیا سے بھوک کے خاتمے کے ہدف تک پہنچنا ناممکن ہے۔ ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں بھوک کے شکار افراد کی تعداد بڑھ کر881 ملین تک پہنچ گئی۔ وسطی افریقی ممالک میں حالات مزید ابتر ہوئے ہیں۔