کولمبیا: شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 11افراد ہلاک
کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ملک کے مغربی گاوں مارکوتیلا میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 30 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے جب کہ کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ سال کے اس حصے کے دوران کولمبیا میں شدید بارشیں معمول کا حصہ ہیں۔ بارشوں کا یہ سلسلہ وسط دسمبر تک جاری رہتا ہے۔