چین کے خلاف کرنے کو ابھی بہت کچھ ہے۔ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی معاشی اور تجارتی پالیسیوں سے چینی معیشت کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے جبکہ ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ امریکی ٹیلی وڑن فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ اس انٹرویو میں ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ چین میں لوگ بہت عرصے تک بہت اچھی زندگی گزار چکے ہیں۔ ٹرمپ کی طرف سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے بعد چین نے بھی جوابی اقدامات کیے تھے جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سیاسی حوالے سے تناو پایا جاتا ہے۔