آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن کل ہوگا۔
پاکستان ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے اسپتال میں امام الحق کی انگلی کے آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور آپریشن کے موقع پر پاکستان ٹیم اور پاکستان اے کے ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔
اوپنر امام الحق کا زخمی ہونا قومی بیٹنگ لائن کے لیے بڑا دھچکا ہے، توقع ہے کہ انہیں فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ اور تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی امام کی شرکت مشکوک ہے