سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف شکایات مسترد کردیں
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 11 اکتوبر کو ہوا جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور کاسی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف 4 شکایات تھیں جن پر تفصیلی مشاورت سےفیصلہ ہواکہ جسٹس انور کاسی کے خلاف مس کنڈکٹ کا کیس نہیں بنتا جس کے بعد کونسل نے معزز چیف جسٹس کے خلاف شکایات کو مسترد کردیا۔