پہلے دن ٹاسک فورس کےقیام کا مقصد بیرون ملک اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کی رقم واپس لانا ہے: مراد سعید
وزیر مملک برائے مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مراد سعید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے جس مقصد کے لئے پاکستان بنایا اس عزم کے ساتھ پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں گے، وہ ایم نائن موٹر وے،لیاری ایکسپریس وے، گرین لائن و دیگر پراجیکٹ کے ویزیٹ کے لئے آئیں ہیں، گزشتہ دور میں شروع کئے گئے چھ میگا پروجیکٹ پر حکومت اسپیشل آڈٹ کردہی ہے تمام کرپشن بے نقاب کریں گے، پیپلز پارٹی کی حکمرانی کا پوری دنیا سے پوچھیں سندھ کا کیا حال کردیاوزہر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ عوام کہ لیے گھر بنائیں گے اس کا عمل شروع ہوگیا ہے، حکومت چوروں کے احتساب کی بات کرتی ہے تو اپوزیشن والے احتجاج کیوں کر رہے ہیں، اب کنٹریکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے، وزیر اعظم نے ٹاسک فورس کا قیام کیا جسکا مقصد بیرون ملک اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کی رقم واپس لانا ہے،مراد سعید کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ان سے پیسہ نکال کر عوام پر خرچ کریں گے، ہم نے اپنی احتساب کا عمل شروع کیا جو جاری ہے، ہم قابض مافیا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، نئے پاکستان کا خواب پائندہ تکمیل ہوگا، کیمرامین جمشید علی کیساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی،