یورپی پارلیمان کا فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ
یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم بالخصوص بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی اسمبلی برائے پارلیمان کی طرف سے کونسل کے ارکان کو ایک دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے جس میں فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم سے متعلق سوئٹرزلینڈ کے لیلیان موری باسکی کی تیار کردہ رپورٹ پر رائے شماری کا مطالبہ کیا گیا۔ بعدازاں اس رپورٹ پر ہونے والی رائے شماری میں 47 ارکان نے حمایت کی،11 نے مخالفت کی جب کہ 4 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ یورپی پارلیمان کی جانب سے اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے عالمی ادارے ”یونیسیف“ کے پروگرام کے مطابق قوانین وضع کرے، انسانی حقوق کی تنظیموں ریڈ کراس، سول سوسائٹی کی دیگر تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ مل کر فلسطینی بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔پارلیمانی اسمبلی نے فلسطینی بچوں کے معاملے میں اسرائیلی فوج اور پولیس کے وحشیانہ برتاﺅ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹرکی روشنی میں اقدامات کرے۔