باہمی تعاون سے مشترکہ اہداف کا حصول ممکن ہے۔ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ باہمی تعاون سے مشترکہ اہداف کا حصول ممکن ہے، افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملک کی حیثیت سے بھرپورکردار اداکرنا چاہتے ہیں۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم مصروفیات کے باعث شرکت نہ کرسکے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملک کی حیثیت سے خطے میں استحکام کیلئے بھرپورکردار اداکرنا چاہتے ہیں، کشمیر برصغیر کا سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے تاہم تنظیم کے رکن ممالک کے مشترکہ اہداف کاحصول صرف باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔