وزیر اعظم سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے وفد کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے وفد کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات ہوئی۔ وفد میں سینٹر سید شبلی فراز، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر ہلال الرحمان، سینیٹر اورنگزیب، سینیٹر تاج محمد، سینیٹر سجاد حسین، سینیٹر حاجی مومن خان اور سینیٹر مرزا محمد آفریدی شامل
قبائلی علاقوں کی مجموعی صورتحال ، فاٹا انضمام، انتظامی امور اور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انضمام کے عمل کی تکمیل اور قبائلی علاقہ جات میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے قبائلی علاقہ جات میں لوکل گورنمنٹ کے نفاذ سے عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانے ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ قبائلی علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نفاذ کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے: وزیر اعظم