کراچی: ایکسپو سینٹر آمد پر طلبہ نے گورنرعمران اسماعیل کو گھیر لیا۔
ایکسپو سینٹر آمد پر ڈاؤ ڈینٹل کالجز اور عشرت العباد اوورل ہیلتھ انسٹیویٹ کے طلبہ نے گورنرعمران اسماعیل کو گھیر لیااور اپنے اداروں کی عدم رجسٹریشن پر شدید احتجاج کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے دونوں کالجز کی تاحال رجسٹریشن نہیں کی جس کی وجہ سے پانچ سو سے زائد طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وہ دونوں اداروں کے طلبہ کا مسئلہ حل کرائیں گے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں صدر مملکت سے بات کروں گا۔ڈاکٹر عارف علوی خود ڈینٹسٹ ہیں ۔ہم مستقبل کے معماروں کو سٹرکوں پر دھکے کھاتا نہیں دیکھ سکتے۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے محنت کی،وہ ثمرات ضرور حاصل کرتے ہیں۔ڈاؤ یونیورسٹی نے بہترین پروفیشنل پیدا کئے ہیں جو دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔پی ایم ڈی سی نے یونیورسٹی کے دو انسٹی ٹیوٹ کورجسٹریشن نہیں دی۔طلبہ سے زیادتی ہوئی۔میرا وعدہ ہے کہ ڈاو کے دونوں انسٹی.ٹیویشن کے طلبہ کو رجسٹریشن دلوانگا۔ڈاکٹر عارف علوی خود ڈینٹسٹ ہیں ، اْن سے گزارش کرونگا کے وہ اس معاملے کو حل کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلبہ اپنا موقف لکھ کر دیں اس کے بعد معاملے کی تحقیقات کریں گے۔