پشاورپولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
پشاورپولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا
پولیس کے مطابق رنگ روڈ دیر کالونی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک پک اپ کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 23 کلاشنکوف،32 پستول اور 16ہزار سے زائد کارتوس برآمد ہوئے،اسلحہ قبائلی علاقہ سے پشاور اسمگل کیا جارہا تھا،پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔۔