کراچی:رانگ وے کی خلاف ورزیاں جاری،لائسنس اورہیلمٹ مہم بھی شروع ہوگی۔
کراچی میں ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر ون وے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون جاری ہے لیکن شہری رانگ وے خلاف ورزی ترک کرنے پر تیار نہیں اور بہادری سے ون وے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے متعدد ڈائیورز حراست میں لے لیکر سو سے زائد مقدمات درج کرلئے ہیں۔کراچی شہر میں ون وے کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری ہیں۔غلط سمت میں گاڑی چلانے والےنہ صرف اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ دوسرے کے لیے بھی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ایڈشنل ا?ئی جی کراچی امیر شیخ نے ہدایت دی ہےکہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اوراپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال کریں۔ٹریفک قوانین پر سختی کرنا اچھا قدم ہے مگرشہری کہتے ہیں کہ پریشانیاں بہت ہیں۔گزشتہ 3 روز کے دوران ٹریفک پولیس نے سو سے زائد شہریوں پر مقدمات اور ون وے کی خلاف ورزی پر نو ہزار سے زائد چالان کئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے اب لائسنس اور ہیلمٹ مہم چلانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔