سمندر پار پاکستانی قومی اثاثہ ہیں، ان کے تحفظات جلد دور کئے جائیں اور مسائل کے حل کیلئے روڈمیپ جلد مرتب کیاجائے,وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم کی زیر صدارت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعطم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ تارکین وطن کے مسائل فوری حل کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں، ان کے تحفظات جلد دور کئے جائیں، سمندر پارپاکسانیوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے روڈمیپ مرتب کیاجائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تارکین وطن کو قانونی طریقے سے ترسیلات بھجوانے پر آمادہ کیا جائے گا، انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستانی بینکوں کے ذریعے رقوم بھجوائی جائیں۔