غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،، اجلاس میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی،، جیت کی خوشی میں فائرنگ یا آتشبازی پر بھی پابندی ہوگی،،پرامن ماحول میں ضمنی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ،، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،، پرامن ماحول میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے،، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،،