ذرائع کے مطابق مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو چکی ہے۔ اس ضمن میں پیپلزپارٹی نے پنجاب میں دو حلقوں کے علاوہ تمام امیدوار مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن سندھ میں اپنے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کرے گی۔ پنجاب میں رحیم یار خان اور تاندلیانوالہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان میں رہیں گے۔ لاہور سے بھی چاروں حلقوں سے پی پی پی امیدوار مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار ہوں جائیں گے۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے موقع پر آٹھ سو سات حساس پولنگ سٹیشنز کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی، جبکہ پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہوں گے۔
ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی
Oct 12, 2018 | 21:08