امیگریشن حکام نے خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق اور قیصرامین بٹ کے پاسپورٹ بلا ک کردئیے
نیب کی درخواست پرامیگریشن حکام نے خواجہ برادران اورقیصرامین بٹ کے پاسپورٹ بلاک کردئیے،،نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورونے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اورقیصرامین کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کیلئے درخواست کی تھی۔نیب نے دونوں بھائیوں کوپوچھ گچھ کے لیے طلب کررکھا ہے،نیب سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق کے نام ای سی ایل پرڈالنے کی درخواست بھی دے چکا ہے۔نیب نے دونوں بھائیوں کوپیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں تحقیقات کے لیے طلب کررکھا ہے