سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اورایس سی اوممبرممالک کوبڑے ثمرات حاصل ہوں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تاجکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے،انہوں نے تاجکستان کے دارلحکومت دو شنبہہ میں تاجک وزیراعظم سے ملاقات کی۔وزیرخارجہ نے دوشنبہہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔اجلاس سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم پلیٹ فارم ہے جوخطے میں قیام امن کیلئے لیئے اہم ہے،رکن ممالک کے لئے پاکستان میں ہاہمی فوائد کے بڑے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا معاشی ایجنڈا پاکستانی عوام سمیت خطے کے لئے فائدہ مند ہے،سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اورایس سی او ممبرممالک کوبڑے ثمرات حاصل ہوں گے،وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اوراستحکام پاکستان کے لئے اہم ہے،پاکستان ایس سی اوکانٹیکٹ گروپ کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔