وزیراعظم کی وزیرخزانہ کی کارکردگی پربرہمی سے متعلق خبرمن گھڑت ہے،معاون خصوصی
وزیر خزانہ کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی کی جانب سے وزیر اعظم سے منسوب کردہ من گھڑت بیان پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کی تردید
وزیر خزانہ کے حوالے سے وزیر اعظم سے منسوب کردہ بیان صریحا غلط اور من گھڑت ہے:
نہ تو پارٹی رہنماؤں کا کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی سے متعلق کوئی ایسا اظہار خیال کیا ہے,معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی
وزیر خزانہ اسد عمر وزیر اعظم کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینیئر رہنما ہیں جو ملکی معیشت کے معاملات سے پوری طرح واقف ہیں۔ وزیر اعظم کو ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے: افتخار درانی