امریکہ کا سعودی عرب کا دفاع مضبوط بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر فوج کی نئی تعیناتی کا اعلان
امریکہ نے سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط کرنے میں مدد دینے کیلئے وہاں بڑے پیمانے پر فوج کی نئی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان جونا تھن ہوف مین نے ایک بیان میں کہا کہ مجوزہ فورسز کی تعیناتی میں فائٹر سکوارڈنز اور فضائیہ کے اہلکار شامل ہیں۔