مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کیلئے ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا:وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ستائیس اکتوبرکوملک بھرمیں یوم سیاہ کے طورپر منایا جائیگا جبکہ بیرون ملک مشنوں کوبھی کہاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کے لئے احتجاجی مظاہرے کرائیں۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کرسکتے ہیں تو انہیں اس حوالے سے اپناکردارادا کرناچاہیے۔اُدھر ملتان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ حکومت کی کامیاب سفارتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر 54سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیرغور آیاہے