امریکہ اورچین تجارتی جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدے کے پہلے مرحلے پرمتفق ہیں، صدرڈونلڈٹرمپ
امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ان کے ملک اورچین نے تجارتی جنگ کے خاتمے کے لئے معاہدے کے پہلے مرحلے پراتفاق کرلیاہے۔ انہوں نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فریقین کے درمیان اس معاملے پر بہت کشیدگی رہی اوراب معاملات درست سمت میں جارہے ہیں جوخوش آئند ہے۔دنیا کی دوبڑی معاشی طاقتوں کے درمیان گزشتہ پندرہ ماہ سے جاری ایک دوسرے کی مصنوعات پرٹیکس عائد کرنے کی جنگ ختم کرنے کے حوالے سے یہ معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔تجارتی امور پر د ونو ں ملکوں کے تنازعے سے بین الاقوامی مالیاتی منڈیاں اور عالمی معیشت شدیدمتاثر ہوئی ہے