شمالی شام میں ترکی کی حالیہ کارروائی دہشتگردگروپوں کیخلاف ہے: طیب اردوان
ترک صدررجب طیب اردوان نے واضح طورپر کہاہے کہ شمالی شام میں ترکی کی حالیہ کارروائی کُردوں کے نہیں دہشت گردگروپوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے استنبول میں انسداد دہشت گردی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے فرات کے مشرق میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کامقصدعربوں اورکُردوں سمیت شمالی شام کے تمام افرادکے حقوق کاتحفظ کرناہے۔انہوں نے کہاکہ ترکی دریائے فرات کے مشرق سے دہشت گردوں کاصفایا کرکے اپنی سرحدی سلامتی اورشامی باشندوں کی محفوظ واپسی یقینی بنائے گا