پاکستان ہاکی فیڈریشن کااولمپک کوالیفائرزکیلئے انیس رکنی قومی ٹیم کااعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہالینڈمیں اس ماہ کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائرزکے لئے انیس رکنی قومی ٹیم کااعلان کیاہے۔ سکواڈ کااعلان قومی سلیکشن کمیٹی کے زیرنگرانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ٹرائلزکے بعد کیاگیا۔محمدرضوان سینئرٹیم کی قیادت کریں گے