مو جو دہ حکومت مکمل طور پر نااہل ثابت ہوچکی۔ مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما ءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت احتساب کے عمل سے اپنی معاشی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہے۔ٹوئٹر پیغام میں مولانانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت احتساب کے عمل سے اپنی معاشی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہے، مگر عام آدمی کی زندگی مہنگائی سے اجیرن ہوچکی، عام آدمی کو کسی احتساب سے سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ناجائز حکومت مکمل طور پر نااہل ثابت ہوچکی،پہلے مرغیاں پھر کٹے اور اب لنگر سے خوشحالی کا خواب دیکھا جارہا ہے۔